3 تہہ والے کپڑے کے ماسکس کوویڈ کے خلاف سرجیکل ماسک کے طور پر موثر

   

حیدرآباد :۔ ریسرچرس کی ایک ٹیم کے مطابق تین تہہ کے کپڑے کے ماسکس کوویڈ سے محفوظ رکھنے میں سرجیکل ماسکس کے طور پر موثر ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ریسرچ ٹیم نے کہا کہ تین تہہ والے کپڑے کے ماسکس سرجیکل ماسکس کی طرح کام کرسکتے ہیں ۔ ایک معمولی اور کم قیمت کے کلاتھ ماسک کو پہننے سے کوویڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ ختم نہیں ہوسکتا ہے جب کہ تھیوریٹیکل ماڈل کے مطابق وہ ترسیل کو کم کرنے میں کافی موثر ہیں ۔ کوویڈ وبا کے عروج پر 139 ممالک نے عوامی مقامات جیسے سوپر مارکٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کے استعمال کو لازمی بنایا ہے ۔ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن نے بھی ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے اور اس سلسلہ میں رہنمائی کی ہے ۔۔