حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کا منصوبہ ماہانہ 300 روپئے میں گھروں میں انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرنے کا ہے۔ ایک مرحلہ واری انداز میں ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ میں لاکھوں گھروں کو انٹرنیٹ کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ اس کنکشن سے لوگوں کو ٹیلیفون اور کئی او ٹی ٹی چینلس کے ساتھ ورچول نیٹ ورک حاصل ہوگا۔ اس کے پہلے مرحلہ میں اسے اضلاع نارائن پیٹ، سنگاریڈی، پداپلی میں 2,096 گرام پنچایتوں میں روبہ عمل لایا جائے گا۔ مرکز نے بھارت نیٹ پروگرام کے تحت ریاستی حکومت کو 2,500 کروڑ روپئے الاٹ کئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت دیہاتوں میں ہر گھر کو انٹرنیٹ کنکشن حاصل ہوگا۔