3,500 کیلو وزنی تاریخی توپ کا سرقہ میٹریس میں رکھ کر تین ہزار فیٹ نیچے لایا گیا

   

بھوپال 18 جولائی ( ایجنسیز ) مدھیہ پردیش کے شیو پوری میں سارقوں نے ایک 3,500 کیلوگرام وزنی تاریخی توپ کا سرقہ کرلیا ۔ یہ توپ سندھیا دور کے نرواڑ قلعہ سے چرائی گئی ۔ یہ واقعہ 15 اور 16 جولائی کی درمیانی رات پیش آیا ۔ سارقوں نے اس توپ کو میٹریس میں رکھ کر تقریبا 3000 فیٹ نیچے منتقل کیا اور اسے ایک گاڑی میں رکھ کر منتقل کردیا گیا ۔ چونکہ یہ توپ بہت زیادہ وزنی تھی اس لئے اس سرقہ کے بعد تحقیق کرنے والوں کو شبہ ہے کہ ایک منظم منصوبہ کے تحت یہ سرقہ انجام دیا گیا ہے ۔