38بچوں کے باپ کی دھوم دھام سے 11ویں شادی

   

ریاض : سعودی عرب کے علاقہ تبوک سے تعلق رکھنے والے 83سالہ علی البلوی نے دھام دھام کے ساتھ گیارہویں شادی رچالی ۔ بزرگ نوشہ کی شادی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میںنمایاں خبر کے طور پر جگہ پارہیہے ۔شادی کے موقع پر ان کے خاندان کے افراد اور شہریو ں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ علی البلوی نے آن لائن پورٹل نیوز 24 کو بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں ۔ وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل بھی تھے اور انہوں نے 11شادیاں کی ہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت بھی ان کے عقد میں چار بیگمات موجود ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میںالبلوی نے کہا کہ ان کے 18بچے ، 20بچیاں اور 88 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں ۔ البلوی عمر رسیدہ ہونے کے باوجود فٹ ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں ۔