4 اگست کو کابینہ کا اہم اجلاس

   

حیدرآباد۔ 2 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ کابینہ کا 4 اگست کو سکریٹریٹ میں دوپہر 2 بجے اجلاس منعقد ہوگا۔ چیف سکریٹری کے راماکرشنا راؤ نے تمام محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت دی۔ اس کابینہ کے اجلاس میں کالیشورم کمیشن کی جانب سے حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو دن قبل ہی کالیشورم کمیشن کے صدر نشین نے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔ ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی کے علاوہ دوسرے وزراء نے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اس رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ حکومت نے اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو امکان ہے کہ کابینہ اجلاس سے قبل یہ کمیٹی اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں راشن کارڈس کی تقسیم، اندراماں ہاوزنگ کے علاوہ دیگر فلاحی اسکیمات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ 2