نئی دہلی: ہیلتھ انشورنس سیکٹر کی پرسٹائن کیئر نے غیر فہرست شدہ اسپتالوں میں کیش لیس علاج شروع کرنے کیلئے انشورنس کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کیا ہے ، جس سے ہیلتھ انشورنس کے دعووں کو صرف 45 منٹ میں حل کرنے میں مدد ملے گی۔پرسٹائن کیئر نے منگل کو یہاں کہا کہ آئی آر ڈی اے آئی کے “2047 تک سب کیلئے بیمہ” کے تحت بغیر لسٹ والے اسپتالوں میں کیش لیس سہولت متعارف کرانے کیلئے ایک پائلٹ پروگرام شروع کیا ہے جس سے مریضوں کو ان کے انشورنس کوریج سے باہر کیش لیس علاج حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ پرسٹائن کیئر 45 منٹ کی “ایکسپریس ڈسچارج” سروس متعارف کرا رہا ہے جو پینل میں شامل اسپتالوں میں ڈسچارج کے انتظار کے وقت کو 90 فیصد تک کم کرنے میں مدد کرے گی۔