45 انسپکٹراں پولیس کے تبادلے

   

حیدرآباد ۔28ستمبر ( سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے آج سٹی پولیس سے وابستہ 45انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے ۔ انسپکٹر گولکنڈہ کے چندر شیکھر راؤ سی سی ایس کو تبادلہ کردیا گیا جب کہ سی سی ایس کے انسپکٹر ایس سرینواس راؤ کو انسپکٹر ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ محمد خلیل پاشاہ انسپکٹر نامپلی پولیس اسٹیشن کا تبادلہ کر کے انہیں انسپکٹر ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ٹی سرینواس ریڈی کو انسپکٹر نارتھ زون ٹاسک فورس محمد حبیب اللہ خان انسپکٹر کاچیگوڑہ پولیس اسٹیشن کو اسپیشل برانچ ، ایس سدرشن انسپکٹر کالا پتھر پولیس اسٹیشن کو اسپیشل برانچ ، جی رام بابو انسپکٹر کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن کو سی سی ایس ، ٹی ستیش انسپکٹر چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن کو اسپیشل برانچ ، وائی پرکاش ریڈی کو انسپکٹر چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح محمد عبدالجاوید انسپکٹر نامپلی ٹریفک پولیس اسٹیشن کو سی سی ایس ، حسیب اللہ انسپکٹر ٹریفک پولیس اسٹیشن میر چوک کو سی سی ایس مقرر کیا گیا ہے ۔ تبادلے ہونے والے عہدیداروں کو فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔