نئی دہلی : ہندوستان ، اسرائیل اور امریکہ مل کر 5جی کمیونکیشن نیٹ ورک کے بشمول آنے والی اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لئے شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ڈپٹی اڈمنسٹریٹر امریکی ایجنسی بونے گلک نے کہاکہ اِس نیٹ ورک کو شفاف ہونا چاہئے۔ معتبر اور محفوظ نیٹ ورک کے بغیر شراکت داری کے معنی پورے نہیں ہوں گے۔ اِس ٹیکنالوجی پر کسی بھی ملک کو غالب آنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے یا دوسرے ممالک پر غالب آنے کے لئے اس کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔