حیدرآباد : /8 اگست (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں پانچ آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈائرکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ان سینئر آئی پی ایس عہدیداروں میں حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی ، انٹلیجنس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل شیوا دھر ریڈی ، ڈی جی ، جیلس سومیامشرا تلنگانہ سائبر سیکور یٹی بیورو ڈائرکٹر ، شیکھا گوئل اور ابھیلا شابتی کو ترقی دی گئی ۔ ترقی یافتہ تمام آئی پی ایس عہدیداروں کا تعلق 1994 ء بیاچ سے پایا جاتا ہے ۔ ڈی جی پی کے عہدے پر ترقی کے بعد ان عہدیداروں کو اپنی موجودہ خدمات پر فائز کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کے سرینواس ریڈی حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر ڈی جی پی رینک کے ساتھ اپنی موجودہ خدمات کو انجام دیں گے ۔ جبکہ ابھیلا شابتی تلنگانہ پولیس اکیڈیمی بی شیوا دھر ریڈی اپنے موجودہ انٹلیجنس چیف تلنگانہ ڈاکٹر سومیامشرا ڈائرکٹر جنرل جیلس اور شیکھاگوئل سی آئی ڈی کے علاوہ اپنے زائد ذمہ داری تلنگانہ سائبر سیکوریٹی بیورو کی خدمات کو برقرار رکھیں گے ۔ ع