5 انتخابی ریاستوں میں ٹیکہ کاری اور جانچ کی رفتار بڑھائی جائے، اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مرکزی حکومت نے جاری کی ہدایات

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب جیسی انتخابی ریاستوں میں ریلیوں میں بھیڑ کے جمع ہونے اور انتخابات کو ملتوی کرنے کے مطالبے کے بارے میں خدشات کے درمیان پیر کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد مرکز نے پانچ انتخابی ریاستوں میں ویکسینیشن اور جانچ کی رفتار بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے اتوار کو اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔اس میں اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا، منی پور اور پنجاب کی ریاستوں کے عہدیداروں نے بھی حصہ لیا، جو اگلے سال کے اوائل میں انتخابات کرانے والے ہیں۔ اس میٹنگ میں کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے صحت خدمات کے انتظام، تیاری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان ریاستوں میں ویکسینیشن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔