حیدرآباد ۔ 3 اگست (سیاست نیوز) میڑچل علاقہ میں ایک 5 ماہ کے دلہے نے خودکشی کرلی۔ میڑچل پولیس کے مطابق 20 سالہ سبھاشش بھوریا نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ بھوریا میڑچل کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا، جس کی شادی 5 ماہ قبل رومیا سے ہوئی تھی ان کا تعلق مغربی بنگال سے بتایا گیا ہے۔ شادی کے بعد میاں بیوی میں اکثر جھگڑے چل رہے تھے۔ اس بات سے دلبرداشتہ سبھاشش بھوریا نے خودکشی کرلی۔ پولیس میڑچل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع