نلگنڈہ۔7/ دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہزاروں مخالفتوں کے باوجود بہرصورت موسٰی ندی پراجکٹ تعمیر کیا جائیگا حیدرآباد اور سکندر آباد کی طرح فورتھ و فیوچر سٹی کو 50 ہزار ایکڑ اراضی پر قائم کرکے لاکھوں بیروزگا روں کی روزگار فراہم کیا جائیگا ریاست بھر میں 8500 ائی۔کے۔پی سنٹر قائم کرکے کسانوں سے دھان خرید کرنمبر ون مقام حاصل کیا ہیان خیالات کا اظہار ریاستی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ریاست میں کانگرس حکومت کی تکمیل کے جشن تقریب کو ایس ایل بی سی نلگنڈہ میں واقع مہاتما گاندھی میڈیکل کالج بلڈنگ اور مخلتف ترقیاتی کاموں سنگ بنیاد و افتتاح کے بعد عوامی جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر رول ادا کرنے کے لئے قائدین کو عوام کے درمیان آنا چاہیے انتحابات میں جیت اور ہار ہوتی ہے گزشتہ 10برس کانگریس پارٹی قائدین عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہیانہوں نے اپوزیشن قائد کے چندرا شیکھر راؤ کو عوام کے درمیان رہنے اور حکومت کو اپنے مشورے دیتے ہوئے ریاست کی ترقی کے لئے کام کرنے کی خواہش کی چیف منسٹر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آیا بی جے پی حکمران ریاستی میں ایک سال میں اتنے بڑے پیمانے پر کسانوں کو قرض معاف کیا گیا بی جے پی قائدین ثابت کرے نہیں تو حکومت سے معافی مانگے غیر ضروری تنقید کرنا بند کریں انہوں نے کہا کہ اندرون ایک سال 55 ہزار مخلوعہ جائیدادو ں کو پْر کیا گیا انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست میں ضلع کے ساتھ نا انصافی کی گئی تھی اور گزشتہ 10 برس بھی ٹی ار ایس حکومت نے بھی ایس ایل بی سی سرنگ کو نظر انداز کردیا گیا تھا لیکن کانگریس حکومت سرنگ کے کاموں کو جلدازجلد مْکمل کرتے ہوئے عوام کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جائیگا انہوں کہا کہ سنکرانتی تک کسانوں کو ریتو بھروسہ اسکیم کے ذریعے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالے جائینگے اور کہاکہ صرف ضلع میں کسانوں کو 204 کروڑ روپے قرض معاف کیا گیا ریاست میں 50 لاکھ خاندانوں کو 200 یونٹ مفت برقی سربراہی کی جارہی ہے خواتین کو 500 روپے میں گیاس اور 10لاکھ روپیے تک اروگیہ شری کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ تمام اسکیما ت اپوزیشن کونظر نہیں آرہی ہے ریاستی وزیر عمارت و شوار ع کے۔وینکٹ ریڈی نے صدارت کی اور ضلع کو ڈینٹل کالج کی منظور کر نے کی خواہش کی چیف منسٹر نے منظور کرنے کا تیقن دیا۔اس جلسہ کو نائب وزیر اعلی بی وکرمارکا وزیر صحت دامودر راج نرسہا وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی و دیگر وزراء اور ارکان اسمبلی و دوسروں نے مخاطب کیا جلسہ عام میں عوام کی کثیر تعداد شریک ت تھی