حیدرآباد 2 مارچ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو باچوپلی میڑچل ۔ ملکاجگری ضلع میں 50 پلاٹس کے ای آکشن کے ذریعہ 80.65 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔ ایچ ایم ڈی اے نے ان پلاٹس کا ہراج کیا جو 13,635.11 مربع گز ہیں اور یہ پہلے فیس میں ہیں۔ ان پلاٹس کی قیمت جملہ 34.09 کروڑ روپئے مقرر کی گئی تھی تاہم آج کے ہراج میں بولی دہندگان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بولی 80.65 کروڑ روپئے تک پہونچ گئی تھی ۔ یہ رقم بنیادی قیمت سے دوگنی سے بھی زیادہ ہے ۔ سب سے زیادہ بولی 68,000 روپئے فی مربع گز لگائی گئی ۔ کچھ پلاٹس کی بنیادی قیمت 25 ہزار روپئے فی گز تھی جو بولی میں59 ہزار کو بھی پار کر گئی تھی ۔