پیساڈینا، کیلیفورنیا: ناسا اور دیگر اداروں کے مطابق اب سے 50 ہزار سال قبل زمین کے قریب سے گزرنے والا ایک روشن دمدار ستارہ گزشتہ سال مارچ میں دریافت ہوا تھا اور اب اچھی خبر یہ ہیکہ یکم سے 3فروری تک وہ زمین سے اتنے فاصلے سے گزریگا کہ کسی دوربین کے بغیر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کامٹ کا نام C/2022 E3 (ZTF) ہے جو 12 جنوری کو سورج کے قریب ترین آجائے گا اور یکم تا تین فروری 2023 تک زمین کے قریب ہوگا۔ تاہم گہرے تاریک آسمانوں والے مقامات (ڈارک اسکائی) سے ہی انہیں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے وہ مزید مدھم ہوجائے گا جس کے بعد دیکھنے کیلئے ایک چشمی یا دوچشمی دوربین کی ضرورت ہوگی۔