50 کروڑ دیا ہوں اور بھی دوں گا

   

حیدرآباد ۔ 4 نومبر (راست) بھیسنہ کے جلسہ میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے یاد دلایا کہ حکومت نے باسرا کی مندر کی ترقی کیلئے 50 کروڑ روپئے الاٹ کئے ہیں اور اگر ضرورت ہو تو وہ مزید فنڈس جاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت کے برعکس کسانوں سے پانی کا ٹیکس وصول نہیں کررہی ہے۔