50 کی جگہ 10 روپے کا ہوا پلیٹ فارم ٹکٹ، ڈی آر ایم سے دام بڑھانے کا اختیار بھی ختم

   

نئی دہلی:ہندوستانی ریلوے سے وابستہ ایک بڑی خبر آرہی ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق وزارت ریل نے ڈویزنل ریلوے مینیجر سے پلیٹ فارم ٹکٹ کے دام طے کرنے کا اختیار چھین لیا ہے ۔ اب اس کا اختیار وزارت ریلوے کے پاس رہے گا ۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں کئی بڑے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کے دام 30 روپے سے لے کر 50 روپے کردئے گئے تھے ۔ اس کے بعد مسافروں کے ذریعہ اس کی شدید مخالفت کی گئی تھی ۔ اسی مخالفت کے پیش نظر وزارت ریلوے نے یہ اختیار اپنے تک ہی محدود کرلیا ہے ۔اس سے پہلے شمالی ریلوے نے مسافروں کو خوشخبری دی تھی ۔ انہوں نے پلیٹ فارم ٹکٹ کے بڑھے ہوئے دام کو واپس لینے کا اعلان کیا ۔ بتایا گیا کہ دیوالی اور چٹھ پوجا کی وجہ سے دام کو بڑھا کر 50 روپے کردیا گیا تھا، لیکن اب پلیٹ فارم ٹکٹ پہلے کی طرح ہی دس روپے میں ملے گا ۔