5000 سیل فونس ایک ساتھ چارجنگ کرنے کا پاور بینک

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سیل فون چارجنگ موجودہ دور میں ہر کسی کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے گھر میں فون چارجنگ کرنا آسان ہے مگر کہیں باہر جانے پر چارجنگ کرنا بہت بڑی پریشانی ہے ۔ پاور بینکس ساتھ میں رکھنے پر بھی ایک ساتھ اس کا استعمال کرنا ناممکن ہے وہ بھی ڈیڈ ہوجاتا ہے ۔ اتفاق سے گھر میں برقی منقطع ہونے پر سیل فون ، لیاپ ٹاپ کو چارجنگ کرنے کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے چین کے ہینڈی جینگ نامی شخص نے سولیوشن پیش کیا ہے ۔ 2 کروڑ 70 لاکھ ایم اے ایچ کیپاسٹی پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا پاور بینک تیار کیا ہے ۔ عام طور پر ایک اسمارٹ فون 4000 ایم اے ایچ کیپاسٹی بیاٹری پر مشتمل ہوتا ہے ۔ مگر نیا تیار کردہ پاور بینک سے ایک ساتھ 5000 سیل فونس کو چارجنگ کیا جاسکتا ہے ۔ سیل فونس ہی نہیں لیاپ ٹاپس ، الکٹرانک اسکوٹرس کو اس پاور بینک سے چارجنگ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹی وی ، واشنگ مشین کو بھی کنکٹ کیا جاسکتا ہے ۔ Handy Geng نے الیکٹرسٹی کی ضرورت کے بغیر اس پاور بینک کو استعمال کرنے کے لیے کار آمد بنایا ہے ۔۔ ن