50سالہ جشن درکار بجٹ نہیں ‘100کروڑ کی زمین صرف محفوظ ہوگئی

   

حیدرآباد۔5۔ستمبر۔(سیاست نیوز) اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے لئے قائم کئے گئے ادارہ کے 50سال کی تکمیل کا جشن منانے کے لئے ریاستی حکومت کے پاس 1کروڑ20لاکھ روپئے نہیں ہیں جبکہ اردو اکیڈیمی کی 100 کروڑ مالیت کی اراضی کو نجی کمپنی کے حوالہ کرنے کی ناکام کوشش کی جاچکی ہے۔تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے قیام کے 50 سال کی تکمیل پر مجوزہ ’گولڈن جوبلی ‘ تقاریب کے لئے حکومت کو پیش کی گئی 1.20کروڑ کے خصوصی بجٹ کی اجرائی کے لئے روانہ کی گئی درخواست کو ’’محکمہ فینانس‘‘ نے مسترد کردیا۔ بتایاجاتاہے کہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے جو بجٹ تیار کرتے ہوئے تفصیلات محکمہ اقلیتی بہبود کے توسط سے محکمہ فینانس کو روانہ کی تھیں ان تجاویز کو محکمہ فینانس نے مستردکرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ اگر ’تلنگانہ اردو اکیڈیمی ‘ کوئی ’’گولڈن جوبلی ‘‘ تقریب منعقد کرنا چاہتی بھی ہے تو ایسی صورت میں اکیڈیمی کو اپنے مختص کردہ بجٹ میں ہی تقریب منعقد کرنے کے اقدامات کرنے چاہئے ۔ ریاستی وزیر اقلیتی بہبود جناب محمد اظہر الدین کے جائزہ اجلاس کے دوران عہدیداروں نے وزیر موصوف کو محکمہ فینانس کی جانب سے موصول ہونے والی مراسلت سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ ’’محکمہ فینانس‘‘ نے اردواکیڈیمی کے لئے خصوصی بجٹ کی فراہمی سے انکار کردیا ہے۔3