حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے کہاکہ مختلف قسم کی دعوے کے بغیر چھوڑ دی گئی 527 گاڑیوں کو جو معین آباد پولیس اسٹیشن گراؤنڈ میں ہیں، ہراج عام کے ذریعہ فروخت کیا جائے گا۔ پولیس نے کہاکہ اگر کسی شخص کو ان گاڑیوں میں کسی گاڑی کی ملکیت / گروی رکھنے کا مفاد یا کوئی اعتراض ہوتو وہ چھ مہینوں کے اندر سائبرآباد کمشنریٹ میں کمشنر آف پولیس کے پاس درخواست داخل کرکے گاڑی کا ادعا پیش کرسکتے ہیں ورنہ گاڑیوں کا ہراج کردیا جائے گا اور کہاکہ گاڑیوں کی تفصیلات این وشنو، ریزرو انسپکٹر آف پولیس سائبرآباد کے پاس دستیاب ہیں جن سے 9490617317 پر ربط کیا جاسکتا ہے اور یہ تفصیلات سائبرآباد پولیس کے ویب سائٹ www.cyberabadpolice.gov.in پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔