حیدرآباد۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر ای وی نرسمہا ریڈی نے بتایا کہ دسویں جماعت کے پری فائنل امتحانات 6 تا 15 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ پری فائنل امتحانات کا شیڈول تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس (ڈی ای اوز) کو روانہ کردیا گیا ہے۔ ہر دن دوپہر 1:15 بجے سے سہ پہر 4:15 بجے منعقد ہوگا۔ 6 مارچ کو فرسٹ لینگویج ، 7 مارچ کو سیکنڈ لینگویج ، 10 مارچ کو تھرڈ لینگویج، 11 مارچ کو ریاضی ، 12 مارچ کو فزیکل سائنس ، 13 مارچ کو بائیولوجیکل سائنس ، 15 مارچ کو سوشیل اسٹیڈیز کے امتحان ہونگے۔ 21 مارچ سے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگا۔ 2