60 سال کی عمر میں بھی سنگل ہوں: سلمان خان

   

ممبئی ۔7؍ستمبر ( ایجنسیز )بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے ’بگ باس 20‘ کے گرینڈ پریمیئر کے دوران کہا ہے کہ میں 60 سال کی عمر میں بھی سنگل ہوں اور فی الحال کسی رشتے میں آنے کیلئے تیار نہیں۔’بگ باس 20‘ کا گرینڈ پریمیئر 6 ستمبر کو ہوا، جس میں سلمان خان ایک بار پھر شو کی میزبانی کرتے نظر آئے۔ پروگرام کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے بگ باس سے مزاحیہ انداز میں مخاطب ہو کر کہا کہ ’بگ باس آپ بھی سنگل، میں بھی سنگل۔‘اس موقع پر بگ باس نے کہا کہ میں سنگل رہتے ہوئے خوش ہوں جس پر سلمان خان نے برجستہ واضح کیا کہ میں بھی فی الحال کسی نئے رشتے کیلئے تیار نہیں ہوں۔ سلمان خان کی سنگل حیثیت ’بگ باس‘ میں اکثر گفتگو کا موضوع بنتی رہی ہے۔ان کی سابقہ رومانوی زندگی میں ایشوریا رائے بچن، سومی علی، سنگیتا بجلانی اور کٹرینہ کیف کے نام زیرِ گردش رہے ہیں تاہم ان میں سے کئی تعلقات کبھی باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیے گئے۔سلمان خان نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ میں خواتین کا احترام کرتا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا۔