دمشق : ترک ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات و ہنگامی حالات نے شام کے علاقے تل رفعت میں 625 خاندانوں میں کھانے کے پارسل تقسیم کیے۔آفاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شامیوں کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک ادارے کی انسانی امداد کی ٹیموں نے تل رفعت کے علاقے میں رہنے والے 625 خاندانوں میں کھانے کے پارسل تقسیم کیے، جسے دہشت گرد تنظیم سے پاک کر دیا گیا تھا۔دسمبر میں شروع کیے گئے آپریشن طلوع آزادی کے پہلے دن شامی نیشنل آرمی (ایس این اے) نے تل رفعت کے ضلعی مرکز کو دہشت گرد تنظیم پی کے کے/ وائی پی جی سے آزاد کرایا۔