68 سال پہلے جاری کیا گیا ’حاجیوں کا کرنسی نوٹ‘

   

ریاض : 68 سال پہلے آج کے دن یعنی 17 مئی کو سعودی عرب نے 5 ریال کا پہلا کرنسی نوٹ جاری کیا تھا۔میڈیا کے مطابق مذکورہ کرنسی نوٹ پر مختلف زبانوں میں تحریر کی وجہ سے اسے ’حاجیوں کا کرنسی نوٹ ‘کہا جانے لگا۔کنگ عبد العزیز عجائب نے کہا ہے کہ ’5 ریال پر مشتمل یہ پہلا کرنسی نوٹ ہے جسے اس وقت حکومت نے حاجیوں کی سہولت کے لیے خصوصی طور پر جاری کیا تھا‘۔