سی بی ائی یعنی مرکزی تفتیشی ایجنسی نے بدعنوانی معاملہ کو لے کر حرکت میں نظر آ رہی ہے، جگہ جگہ پر سی بی ای چھاپے مار رہی ہے، سات ہزار کروڑ سے زیادہ روپیہ کی بدعنوانی بنکوں میں ہوئی ہے، سی بی ای نے 169 مقامات پر چھاپے مارے ہیں، فراڈ معاملہ میں 35 سے زائد مقدمات درج ہوۓ ہیں۔
مرکزی تفتیشی ایجنسی یعنی سی بی آئی کی دی ہوئی اطلاعات کے مطابق، ملک بھر میں 169 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ یہ چھاپے دہلی، آندھرا پردیش، چنڈی گڑھ، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، پنجاب، تامل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور دادراو نگر حویلی وغیرہ میں مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی بی ای افیسر نے اب تک کسی ملزم کا نام واضح نہیں کیا ہے، آپ کو معلوم ہے کہ یہ ملک میں پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ سی بی ای نے بینک معاملہ میں چھاپے مارے ہیں بلکہ اس سے پہلے بھی بہت بار چھاپے مارے گئے ہیں۔
(سیاست نیوز)