704گرام سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

   

شمس آباد ۔ 28 ڈسمبر ( سیاست نیوز) شمس آباد ایئرپورٹ پر کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 704 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے شمس آباد ایئرپورٹ آنے والی فلائٹ نمبر AI-952 کے ایک مسافر کی کسٹمس عہدیداروں نے تلاشی لینے پر اس کے انڈر گارمنٹ اور کپڑوں میں سے سونے کی بسکٹ برآمد ہوا جس کا وزن 704 گرام جس کی مالیت 39.66 لاکھ روپیوں کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔