75 سال کی تکمیل

   

سیاست اور فیض عام ٹرسٹ کے زہر اہتمام ’ اپنا مقام پیدا کر ‘ لیکچر
حیدرآباد 15 اگسٹ ( سیاست نیوز ) روزنامہ سیاست کی اشاعت کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر ایک خصوصی لیکچر ’’ اپنا مقام پیدا کر ‘‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ روزنامہ سیسات اور فیض عام ٹرسٹ کی جانب سے یہ لیکچر منعقد کیا جا رہا ہے ۔ معروف مقرر سید سعید احمد ہفتہ 17 اگسٹ کو 4.30 بجے شام احاطہ سیاست میں یہ لیکچر دینگے ۔ اس میں طلباء اولیائے طلبا اور دلچسپی رکھنے والے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔