8 ماہ کی دلہن اچانک گھر سے لاپتہ

   

زیورات اور کپڑے بھی غائب ، شوہر کی پولیس میں شکایت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : بیوی کے اچانک لاپتہ ہونے پر ایک شخص پولیس سے رجوع ہوگیا ۔ اور اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ لڑکی کو 8 ماہ قبل بیاہ کر اپنے گھر لایا تھا جو اچانک لاپتہ ہوگئی ۔ پرانے شہر کے علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی ۔ 8 ماہ کی دلہن کے اچانک لاپتہ ہوجانے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ شکایت گزار شخص احمد منور اقبال جو گلشن اقبال کالونی علاقہ کا ساکن ہے نے چندرائن گٹہ پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس کی بیوی 12 اگست کو اچانک لاپتہ ہوگئی ۔ 20 سالہ امرین بیگم کی شادی 7 جنوری 2022 کو احمد منور اقبال سے ہوئی تھی ۔ اس کی بیوی کہاں چلے گئی اس کو علم نہیں چونکہ امرین اپنے ساتھ طلائی زیورات اور کپڑے بھی لے گئی ۔ شوہر نے پولیس سے کی گئی اپنی شکایت میں بتایا کہ اس نے بیوی کو تلاش کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی ۔ ساتھیوں اور رشتہ داروں کے یہاں تلاش کیا اور دریافت کیا لیکن امرین کا کوئی پتہ نہیں چلا ۔ احمد منور اقبال کے مطابق پولیس چندرائن گٹہ نے بتایا کہ امرین اپنے پاس کوئی موبائل فون نہیں رکھتی تھی اور میاں بیوی کے درمیان کوئی جھگڑا اختلاف یا تنازعہ بھی نہیں تھا ۔ تاہم شوہر نے شیخ سمیر عرف بابا پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔ امرین بیگم اردو کے علاوہ تلگو انگلش اور ہندی زبان سے واقفیت رکھتی ہے ۔ چندرائن گٹہ پولیس نے اس سلسلہ میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع