8 ماہ کی دلہن کی خودکشی

   


حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ راجندر نگر میں ایک 8 ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق شوہر مکان پہونچنے کے بعد خاتون کی خودکشی کا انکشاف ہوا ۔ یہ واقعہ عطاپور میں پیش آیا ۔ پشپانجلی نامی خاتون نے خودکشی کرلی ۔پشپانجلی کی شادی 8 ماہ قبل عطاپور کے ساکن کرن سے ہوئی اور دونوں خوشحال زندگی بسر کر رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق پشپانجلی نے اپنے مکان میں سیلنگ فیان سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کرن جب مکان پہونچا تو اس کی بیوی نے دروازہ نہیں کھولا اور شوہر نے جب مکان میں دیکھا تو اس کی بیوی فیان سے لٹک رہی تھی اور کرن نے پولیس کو اطلاع دی ۔ ع