لندن ۔ برطانیہ میں دبئی کی ملکیت پی اینڈ او فیریز نامی کمپنی کی جانب سے 800ملازمین کی برطرفی پر احتجاج کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کمپنی نے ملازمین کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اچانک برطرف کرنے کی خبر دی تھی،جس کے بعد ٹریڈ یونینوں نے بندرگاہوں پر احتجاج کیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوان اسے سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔