بماکو: مالی میں ابھی چند مہینے پہلے ان تمام 9 بچوں نے اپنی پہلی سالگرہ منائی تھی۔ اس وقت ان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس سے قبل جب یہ بچے پیدا ہوئے تھے تو بیک وقت کئی ریکارڈ ٹوٹ چکے تھے۔ فی الحال وہ ایک بار پھر موضوع بحث ہیں۔کچھ عرصہ قبل ایک خاتون جو ایک ساتھ 9 بچوں کو جنم دے کر سرخیوں میں آئی تھی اور اس کا پورا خاندان پھر سے سرخیوں میں ہے۔ اس خاتون نے مراقش میں ان 9بچوں کو جنم دیا۔ ان بچوں نے ایک ہی وقت میں پیدا ہونے اور زندہ رہنے کی وجہ سے اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا۔ اب یہ تمام بچے 19 ماہ کے ہیں۔دراصل اس خاتون کا نام حلیمہ ہے۔ حلیمہ مالی میں مقیم ہے اور وہ ڈیلیوری کے لیے مالی سے مراقش گئی تھی۔ یہ بچے مئی 2021 ء میں مراقش میں پیدا ہوئے تھے۔ اور اب وہ ان تمام بچوں کے ساتھ مالی واپس آ رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں 13 دسمبر کو تمام 9 بچے والدہ حلیمہ اور والد عبدالقادر کے ہمراہ مالی کے دارالحکومت بماکو پہنچے ہیں۔ 9 بچوں میں 5 لڑکیاں اور 4 لڑکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس خاندان کو حکومت سے مالی امداد بھی ملی ہے۔ جب یہ بچے پیدا ہوئے تو ان کا وزن 500 گرام سے 1 کلو گرام کے درمیان تھا۔ پری میچور ہونے کی وجہ سے ان تمام بچوں کا پہلا مہینہ اسپتال میں گزرا جس کے بعد تمام بچوں کو مراقش کے ایک اپارٹمنٹ میں رہنے کے لیے منتقل کر دیا گیاتھا ۔