9 ریاستوں میں کورونا سے 31 افراد کی موت

   

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 31 لوگوں کی موت ہوئیں۔ اتوار کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 103 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 35 لاکھ دو ہزار 429 ہو گئی ہے۔ اس دوران نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس بیماری کی وجہ سے 31 افراد کی موت ہوئیں، جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5,25,199 ہو گئی۔ اسی عرصے میں 13 ہزار 929 مریض صحت یاب ہونے کے بعد انفیکشن سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 28 لاکھ 65 ہزار 519 ہوگئی۔