9 سال کی عمر، 18 ماہ میں قرآن مجید حفظ

   

Ferty9 Clinic

کمسن خوش نصیب طالب علم محمد غفران احمد خان کو حافظ بننے کا قابل رشک اعزاز

کاغذنگر۔ 7 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاغذ نگر میں کمسن 9 سالہ طالب علم نے 18 ماہ کے اندر حفظ قرآن مجید مکمل کرتے ہوئے قابل رشک اعزاز حاصل کیا۔ یہ ایسا اعزاز اور ڈگری ہے جو دنیا کی تمام ڈگریوں اور اعزازات سے بلند تر ہے۔ یہ دنیا میں بھی عزت و وقار کا ذریعہ ہے اور آخرت میں بھی حافظ قرآن کو عزت افتخار سے اللہ تعالیٰ نوازیں گے۔ جس کی خوشخبری خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔ تفصیلات کے بموجب کاغذنگر کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم کے ایک طالب علم محمد غفران احمد خان ولد مولانا ریاض احمد خان نے صرف 18 ماہ کے اندر مکمل قرآن مجید حفظ کر لیا۔ معصوم اور کمسن طالب علم کی عمر صرف 9 سال ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد غفران احمد خان کے چچا حافظ اعجاز احمد خان مدرسہ کے مدرس کی نگرانی میں رہنے کی وجہ سے صرف 18 ماہ میں قرآن مجید حفظ مکمل کر لیا ہے۔ طالب علم کے حافظ بننے پر افراد خاندان اور مدرسہ کے اساتذہ کرام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مدرسے کے ناظم مولانا محمد محسن علی مظاہری نے حافظ محمد غفران احمد خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنے دعائوں سے بھی نوازا۔