مکمل سہولتیں دستیاب نہ ہونے پر این ایم سی عہدیداروں کا عدم اطمینان
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نیشنل میڈیکل کونسل ( این ایم سی ) عہدیداروں کی 9 ٹیموں نے اچانک ایک ساتھ ریاست میں قائم ہونے والے 9 میڈیکل کالجس کے کاموں کا معائنہ کیا اور تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ تین ماہ بعد پھر ایک مرتبہ تلنگانہ کا دورہ کرنے کا تیقن دیا تب تک ان کی جانب سے جن امور کی نشاندہی کی گئی ہے اس کو درست کرلینے کا تلنگانہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے انہیں درست کرلینے کا تحریری طور پر این ایم سی کے وفد سے وعدہ کیا ۔ نیشنل میڈیکل کونسل کے وفد نے کریم نگر ، جنگاؤں ، کھمم ، بھوپال پلی ، نرمل ، وقار آباد ، کاماریڈی ، سرسلہ ، کمرم بھیم آصف آباد میں میڈیکل کالجس قائم کرنے کا تلنگانہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے گذشتہ سال ہی نیشنل میڈیکل کونسل سے درخواست کی گئی تھی جس کا جائزہ لینے کے لیے این ایم سی نے پہلی مرتبہ 9 علحدہ علحدہ ٹیموں کو ریاست کے دورہ پر روانہ کیا اور یہ ٹیمیں صبح 9 بجے میڈیکل کالجس کو پہونچ گئی ۔ میڈیکل کالجس کے لیے منظورہ اراضیات ، اور ہاسپٹلس کا معائنہ کیا ۔ چند مقامات پر عملہ ڈپیوٹیشن پر کام کرنے کی نشاندہی کی ۔ کئی مقامات پر کالجس کے قیام کے لیے عارضی عمارتیں بھی موجود نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔۔ ن