90 سالہ جوڑے نے 64 سال کے معاشقہ کے بعد شادی کرلی

   

لندن : کینیا کے ایک 95 سالہ شخص نے ہفتہ کے آخر میں اپنی 90 سالہ محبوبہ سے پہلی ملاقات کے چھ دہائیوں بعد شادی کرلی۔نجی میڈیا آؤٹ لیٹ سٹیزن ڈیجیٹل نے رپورٹ کیا کہ ابراہیم مبوگو نے اتوار کو چرچ میں ایک شادی کی تقریب میں ثابیتا وانگی سے شادی کی۔موبوگو کویہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ہم 1960ء میں ملے اور ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مل کر بات چیت کی اور فیصلہ کیا کہ اگر ہماری شادی ہو تو یہ بہت اچھا ہو گا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے قبائلی رسم و رواج کے مطابق ہم قانونی طور پر شادی شدہ ہیں۔
لیکن چونکہ ہم عیسائی بھی ہیں۔ اس لیے ہم نے ایک چرچ میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔