BPP یونیورسٹی لندن کے ایم ایس سی انجینئرنگ پروگرام کا آغاز

   

برطانیہ میں تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع۔ یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔ 25؍مئی۔ ( پریس نوٹ ) ۔ BPP یونیورسٹی لندن نے ایم ایس سی، انجینئرنگ پروگرام کو حیدرآباد کے طلبہ میں متعارف کروایا۔ ہوٹل پارک سوماجی گوڑہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے BPP یونیورسٹی لندن کی ڈین سارہ مِکلرائی نے بتایا کہ BPP یونیورسٹی لندن کی برطانیہ کے سات برانچس میں 15ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ 70فیصد طلبہ فل ٹائم ہیں اور 80فیصد طلبہ پوسٹ گریجویٹ کورسس میں زیر تعلیم ہیں۔ یہ آکسفورڈ کے بعد معیار اور رینک کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے دس ہزار بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ مسز سارہ نے کہا کہ ایم ایس سی انجینئرنگ مینجمنٹ پروگرام کا آغاز BPP یونیورسٹی کا ایک نیا سنگ میل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم اور کیریئر سنوارنے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ BPP یونیورسٹی کے طلبہ حصول روزگار کے سلسلہ میں برطانیہ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ 94.6فیصد گریجویٹس اپنی تعلیم کی تکمیل کے بعد برسر روزگار ہوجاتے ہیں۔ دنیا بھر میں اسکلڈ انجینئرنگ پروفیشنلس کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر BPP یونیورسٹی کا ایم ایس سی انجینئرنگ مینجمنٹ پروگرام اہم رول ادا کرے گا۔ طلبہ کو انجینئرنگ انڈسٹری سے متعلق غیر معمولی تجربات حاصل ہوںگے۔ تھیوری اور پراکٹیکل کے امتزاج سے یہ غیر معمولی کورس ہے۔ اس کا نصاب طلبہ کے روشن مستقبل کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے اور انڈسٹری کے ماہرین کی رہنمائی حاصل ہے۔ مختلف میدانوں میں تعلیم اور تربیت سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ BPP لاء اسکول 30سال سے اپنے معیار کے ساتھ قائم ہے اور ایک لاکھ سے زائد ماہرین قانون کے کیریئر کو سنوارا ہے۔ کئی لاء فرمس اور اداروں سے اس کی پارٹنرشپ ہے۔ BPP یونیورسٹی بزنس اسکول، اکائونٹنٹس، بینکرس اور منیجرس کے لئے ایک نعمت ہے جو پیشہ ورانہ اداروں جیسے ACCA، ACAEW، CMI، CFA، CIPD، چارٹرڈ بینکرس سے مربوط ہے۔ پریس کانفرنس میں ٹالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال بھی موجود تھیں جنہوں نے BPP یونیورسٹی کے معیار کی ستائش کی۔ سانوریا ایجوکیشنل کنسلٹنس نے اس پریس کانفرنس اور سمینار کا اہتمام کیا تھا۔مزید تفصیلات کے لئے مسز سنگیتا گوئل سے فون 9030572254پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔