حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کیلئے نظر ثانی شیڈول کا اعلان کیا ۔ کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ (CPGET-2022) کیلئے کنوینر پروفیسر پانڈو رنگاریڈی نے کہا کہ پہلے مرحلہ کے داخلوں کیلئے اہل امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 اکٹوبر تک توسیع کی گئی ۔ نظر ثانی شیڈول کے مطابق سی پی جی ای ٹی 2022 میں اہل امیدوار اسناد کی آن لائن تنقیح کیلئے 15 اکٹوبر تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ تصدیق کی تفصیلات امیدواروں کے لیے دستیاب بنائی جائیں گی اور وہ 18 اکٹوبر تک آن لائن داخل درخواست میں ایڈیٹ اور تصحیح کرسکتے ہیں ۔ اسی طرح امیدوار 19 تا 21 اکٹوبر ان کے ویب آپشنس دے سکتے ہیں اور 22 اکٹوبر کو ویب آپشنس ایڈیٹ کرسکتے ہیں ۔ پہلے مرحلہ میں الاٹ کی جانے والی نشستوں کی فہرست 26 اکٹوبر کو آویزاں کی جائیگی اور امیدواروں کے ان کے متعلقہ کالجس میں رپورٹ کرنے کی آخری تاریخ 31 اکٹوبر ہے ۔