DRDL میں 46 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری

   

Ferty9 Clinic

آن لائن میں درخواستوں کی وصولی ، 22 اور 23 ڈسمبر کو حیدرآباد میں واک ان انٹرویوز
حیدرآباد۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) دفاعی الیکٹرانکس ریسرچ لیباریٹری (ڈی آر ڈی او۔ ڈی آئی آر ایل) نے گریجویٹ، ٹکنیشن اپرنٹس کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔ اس بھرتی کے ذریعہ جملہ 46 جائیدادیں پُر کی جائیں گی جس کے لئے اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار آن لائن میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ تقررات کے عمل کے تحت 22 اور 23 ڈسمبر کو حیدرآباد میں واک ان انٹرویو منعقد کئے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریجویٹ (ٹکنیکل) عہدوں میں ECE کی 12 گریجویٹ الیکٹرانکس اینڈ انٹرویمنشیشن کی 04 گریجویٹ (ٹکنیکل) CSE/A1 ML کی 10 گریجویٹ (ٹکنیکل) میکانیکل کی 02 گریجویٹ (ٹیکنیکل) الیکٹریکل کی 02 اس کے علاوہ ٹیکنیشن ECE کی 02 ٹکنیشن CSE کی 02 ٹکنیشنس سیول 02 گریجویٹ (نان ٹکنیکل) بی کام کمپیوٹرس کی 05 گریجویٹ (نان ٹکنیکل) بی ایس سی کمپیوٹرس کی 05 جائیدادیں موجود ہیں۔ اہلیت کے حوالے سے گریجویٹ ٹکنیکل امیدواروں کے لئے کسی مسلمہ یونیورسٹی یا ادارے سے ECE الیکٹرانکس اینڈ انٹرومنٹیشن CSE/IT/A1- ML مکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ میں بی ای؍ بی ٹیک میں کوالفائی لازمی ہے۔ ٹکنیشن کے لئے ECE. CSE سیول انجینئرنگ سے متعلقہ شعبوں میں ڈپلومہ مکمل ہونا ضروری ہے جبکہ گریجویٹ نان ٹکنیکل امیدواروں کے لئے کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی یا ادارے سے بی کام (کمپیوٹرس) یا بی ایس سی (کمپیوٹرس) کی ڈگری مطلوب ہے۔ نوٹفکیشن کے مطابق گریجویٹ ٹکنیکل امیدواروں کے واک ان انٹرویوز 22 ڈسمبر کو جبکہ گریجویٹ نان ٹکنیکل اور ٹکنیشنس امیدواروں کے انٹرویوز 23 ڈسمبر کو منعقد ہوں گے۔ تمام واک ان انٹرویز ڈی ایل چندرائن گٹہ حیدرآباد 500005 میں منعقد ہوں گے۔ امیدواروں کا انتخاب مکمل طور پر پرسنل انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ بھرتی سے متعلق مزید تفصیلات اور تازہ معلومات کے لئے امیدوار ڈی آر ڈی او کی سرکاری ویب سائٹ drdo.gov.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ 2