F-16پر امریکہ کی درخواست سے پاکستانی وزیر لاعلم

   

واشنگٹن۔5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی سفیر متعینہ امریکہ اسد مجید خان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے ہندوتان کے ساتھ ہوئے حالیہ فوجی ٹکراؤ کے دوران F-16 لڑاکا طیارے استعمال کرنے کی درخواست کی تھی ۔ یاد رہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے جمعرات کے روز فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے AMRAAM لڑاکا طیارے کو بطور ثبوت پیش کیا تھا جس کے کچھ حصے بطور نمائش رکھے گئے تھے جس کے ذریعہ ہندوستان یہ کہنا چاہتا تھاکہ حالیہ ہند و پاک فوجی ٹکراؤ کے دوران پاکستان نے امریکہ میں تیار کئے گئے F-16 لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا تھا ۔ پاکستان نے چہارشنبہ کے روز کہا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ حالیہ فوجی ٹکراؤ میں F-16 لڑاکا طیاروں کا استعمال نہیں کیا گیا جس میں سے ایک طیارہ کو ہندوستان نے مار گرایا تھا ۔ امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ امریکہ اپنے تیارشدہ F-16 لڑاکا طیاروں کے ہندوستان کے خلاف غلط استعمال سے متعلق پاکستان سے مزید معلومات حاصل کررہا ہے ۔ اسد مجید خان نے یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس جو ایک تھنک ٹینک ہے ،سے خطاب کرتے ہوئے یہ تفصیلات بتائیں ۔