ایپل فونس کے Air Pods ضلع رنگاریڈی کے مینوفیکچرنگ یونٹ میں تیار ہوں گے
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایپل فون تیار کرنے والی کمپنی Foxconn نے تلنگانہ میں وائر لیس ایر فون کے علاوہ دیگر موبائل کی اشیاء تیار کرنے کی منصوبہ بندی تیار کی ہے ۔ پہلے مرحلے میں کونگار کلاں کے پاس 1653 کروڑ ( 200 ملین ڈالرس ) کی سرمایہ کاری سے مینوفیکرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پلانٹ کے تعمیری کام کا اس سال کے دوسرے نصف حصہ میں شروع کیا جائے گا اور آئندہ سال کے اواخر تک پیداوار شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ تازہ طور پر ایپل کمپنی سے Air pods کی تیاری سے متعلق بہت بڑا آرڈر حاصل کرنے والی Foxconn نے تلنگانہ میں قائم کئے جانے والے مینوفیکچرنگ یونٹ کے ذریعہ اس کی تیاری کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ تمام ایپل فونس میں 70 فیصد پارٹس فوکس کون کمپنی تیار کر کے فراہم کرتی ہے ۔ تائیوان کی مشہور کمپنی Foxconn تلنگانہ میں مینوفیکچرنگ سنٹر قائم کرنے میں اپنی دلچسپی دکھائی ہے ۔ کمپنی کے صدر نشین کی قیادت میں ایک ٹیم نے حال ہی میں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کرنے کے بعد ریاست میں بڑی کمپنی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور حکومت نے کمپنی کو ضلع رنگاریڈی کے کونگارکلاں میں کمپنی قائم کرنے کی منظوری دی ہے ۔ حال ہی میں Foxconn کمپنی کو ایپل کمپنی سے Airpods کی تیاری کا آرڈر حاصل ہوا ہے ۔ ابھی تک فونس تیار کرنے والی کمپنی فاکس کون اب Airpods کی مینوفیکچرنگ میں قدم رکھ رہی ہے ۔ ابھی تک چین سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں ایپل کو وائر لیس ایر فونس ، چارجرس سربراہ کرتے تھے ۔ ایپل کمپنی نے چین میں اپنی سرگرمیوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد ہندوستان میں اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس میں تلنگانہ حکومت کی صنعتی پالیسی سے متاثر ہو کر تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔ ن