سرینگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کچھ ایسے بین الاقوامی فون نمبرات کا جواب نہ دیں جن کا استعمال سری نگر میں منعقد ہونے والے G20 اجلاس کے بارے میں افواہیں پھیلانے کیلئے کیا جا رہا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام الناس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کچھ مشکوک ٹیلی کمیونیکیشینز سے احتیاط کریں اور ان نمبرات +447520693559,+447418343648،+447520693134 اور 447418343648 + یا کسی آئی ایس ڈی نمبر / ورچول نمبرات کا جواب نہ دیں جو اگلے ہفتے منعقد ہونے والے G20 ایونٹ کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں’۔بیان کے مطابق اے ڈی جی پی نے کہا کہ یہ نمبرات قوم مخالف پیغامات و پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں اور عام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ ایسی کوششوں کے متعلق ہوشیار رہیں اور ایسی کسی بھی مشکوک کال کا جواب نہ دیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی تمام کالز کی اطلاع پولیس کو دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائیبر پولیس کشمیر نے اس کا نوٹس کیا ہے اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔