واشنگٹن ۔ 19 ستمبر (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے H-1B ویزا فیس کے نفاذ میں مزید توسیع کر دی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے سابق حکم نامے کے مطابق امریکہ میں غیر ملکی ہنرمند کارکنوں کو ملازمت دینے کے خواہش مند امریکی آجر ایچ 1 بی ویزا پروگرام کے تحت 1 لاکھ امریکی ڈالرز فیس ادا کر کے بیرونِ ملک سے ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کے ماہرین کو چند سال کے لیے امریکہ میں کام کرنے کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔ اب امریکی صدر نے اس انتظامی حکم میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کرنے والے امریکی صدر مذکورہ پروگرام کے سبب تنقید کی زد میں رہے ہیں۔ وہ ویزا فیس کو مستقل طور پر 2,000 سے 5,000 ڈالرز کی موجودہ حد سے بڑھا کر کم از کم 1 لاکھ ڈالرز کرنا چاہتے ہیں، تاہم اس کوشش کو قانونی چیلنجز کا سامنا ہے۔
بوسٹن میں قائم ایک عدالت جون میں ایک وفاقی جج کی جانب سے دیے گئے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے۔