حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کے ایک سرکردہ کمپیوٹر اسٹور ، وشال پیریفیرلس اور INTEL کی جانب سے شہر میں پہلے اے آئی اینڈ گیمنگ زون کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد طلبہ کو ایڈوانسڈ اور جدید ٹکنالوجی سے واقف ہونے منفرد پلیٹ فارم مفت فراہم کرنا ہے ۔ اینٹیل پر وشال پیریفیرلس سنٹر کا افتتاح راہول ملہوترہ ، ڈائرکٹر اینڈ ہیڈ آف سسٹمس اور دوسروں نے کیا ۔ اس میں طلبہ ان کے ہارڈویر سافٹ ویر ٹسٹنگ کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس میں ایرویز کیلئے سائمولیٹرس ہیں جہاں طلبہ مفت میں تجربہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ وشال پیریفیرلس کی جانب سے انڈسٹریز اور کارپوریٹ اداروں کو مفت مختلف اپلی کیشنس کی ٹسٹنگ کے لیے اینٹیل پر مبنی مشینس کا تجربہ کرنے کے موقع کی بھی پیشکش کی جارہی ہے ۔۔
تلنگانہ ایڈمنسٹریٹیو سرویس قائم کرنے چیف منسٹر سے گروپ I عہدیداروں کی اپیل
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ گروپ I آفیسرس اسوسی ایشن نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے مختلف محکمہ جات کے تجربہ کار عہدیداروں کے ساتھ تلنگانہ ایڈمنسٹریٹو سرویس ( ٹی اے ایس ) قائم کرنے کی اپیل کی ۔ کل منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران اس اسوسی ایشن کے صدر ایم چندر شیکھر گوڑ نے کہا کہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر کو ایک نمائندگی بھی پیش کی جائے گی ۔ چند کارپوریشنس کے منیجنگ ڈائرکٹرس کے طور پر بعض گروپ I عہدیداروں کے تقرر کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے صدر نے چیف منسٹر پر زور دیا کہ کیرالا کے خطوط پر ٹی اے ایس کے قیام پر غور کیا جائے ۔۔