J-10طیاروں کی خریداری پر انڈونیشیا کا غور

   

جکارتہ5جون (یو این آئی) انڈونیشیا نے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔نائب وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جے 10طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے ۔انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع کے مطابق امریکی ساختہ ایف 15اور فرانسیسی رفال طیاروں کی خریداری بھی زیر غور ہے ۔دوسری جانب انڈونیشیا نے بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے پہلے مفت کھانے کا حکومتی پروگرام شروع کردیا ہے ۔