حیدرآباد 9 فبروری (پریس نوٹ) مائی ہوم انڈسٹریز کی جانب سے ہیوی ٹرکس اور ٹریلرس کا آغاز کرتے ہوئے اس کے بلک سپلائی آپریشنس کو وسعت دی گئی ہے۔ ان گاڑیوں کا آغاز کل کمپنی کے نئے پلانٹ واقع سری نگر، میلا چیرو، سوریہ پیٹ ڈسٹرکٹ میں کیا گیا جنہیں کمپنی کے سینئر پریسیڈنٹ مارکٹنگ کے وجئے وردھن راؤ نے جھنڈی دکھائی۔ ان گاڑیوں میں 14 وہیلس ٹرکس ۔ 100 (30MT کپاسٹی) ، 16 وہیلس ٹرکس ۔ 100 (بلک 35 ایم ٹی کپاسٹی) اور ٹریلرس ۔ 50 (بلک 41 ایم ٹی کپاسٹی) شامل ہیں۔ ان گاڑیوں کے آغاز کے ساتھ مائی ہوم انڈسٹریز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں اضافہ ہوگا اور مارکٹ میں اس کمپنی کا موقف مستحکم ہوگا۔ مائی ہوم انڈسٹریز کی پیرنٹ کمپنی مائی ہوم گروپ حیدرآباد میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹرس سے خدمات انجام دیتا جو مختلف انڈسٹریز کے لئے ہوتی ہیں جن میں سمنٹ، رئیل اسٹیٹ، تعمیرات، برقی، میڈیا و دیگر شامل ہیں۔