Rapido کی نئی پنک بائیک سرویس میں خواتین کی سواری کے لیے صرف فیمل کیپٹنس کی خدمات

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاپیڈو کی جانب سے حیدرآباد میں اس کی پنک بائیک سرویس کا آغاز کیا گیا ہے جو خاتون مسافرین کو خصوصی طور پر فیمل کیپٹنس کے ساتھ سواری فراہم کرتی ہے ۔ یہ ویمن اونلی ریاپیڈو پنک سرویس اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کیپٹنس اور مسافرین دونوں خواتین ہوں ۔ اس سرویس کو شروع کرنے کا مقصد خواتین کے لیے ایپ پر ٹو وہیلر سرویس کے انتخاب کو زیادہ آرام دہ بنانا ہے ۔ طالبات اور کام کرنے والی خواتین کو دیر گئے اوقات میں سواری بک کرنے میں اس سرویس سے فائدہ ہوسکتا ہے ۔ کمائی کے لچکدار مواقع پیدا کرتے ہوئے یہ سرویس خواتین کے لیے بائیک کیپٹنس کے طور پر کام کرتے ہوئے کمائی کرنے میں معاون بھی ہے ۔ اس میں کوئی مقررہ لاگ ان اوقات نہ ہونے کے ساتھ کوئی کیپٹن ان کی دستیابی کی اساس پر وہ کب کام کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ اس میں ایک فرد دو گھنٹوں کے لیے 400 روپئے تک اور چار گھنٹوں کے لیے 800 روپئے تک کمائی کرسکتی ہے ۔ لانچ کی تفصیلات کے مطابق کیپٹنس کو کوئی کمیشن وصول نہیں ہوتا ہے ۔ جس سے وہ ان کی پورے دن کی کمائی رکھ سکتے ہیں ۔ پنک بائیک سرویس 5000 روپئے تک ایک جوائننگ بونس کے علاوہ دیگر روزانہ کی اور ویکلی انسینٹیوز کی پیشکش کرتی ہے ۔۔ a/m/b