قابل بھروسہ صحافت کے نئے باب کا آغاز، سماجی تبدیلیوں میں حصہ داری کا موقع
حیدرآباد ۔15 ۔ جولائی (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست نے عوام کو مقامی ، قومی اور بین الاقوامی اہم تبدیلیوں اور خبروں سے باخبر رکھنے کیلئے Siasat NXT متعارف کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم قارئین کو نہ صرف تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا بلکہ سماج میں جاری سرگرمیوں سے بھی مربوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس اعتبار سے Siasat NXT خبروں کے ساتھ ساتھ سماج سے جوڑنے کا کام انجام دے گا۔ قابل بھروسہ اور سماجی خدمات کے جذبہ سے سرشار Siasat NXT کے ذریعہ مقامی ، قومی اور بین الاقوامی خبریں بروقت حاصل ہوں گی، اس کے علاوہ بریکنگ نیوز اور اہم تبدیلیوں سے باخبر رکھا جائے گا۔ آپ اپنے فون پر دنیا کے کسی بھی حصہ سے اپنے شہر کی صورتحال اور سرگرمیوں سے واقف ہو پائیں گے۔ سماج کی سرگرمیوں کے بارے میں تصاویر اور ویڈیوز بھی مشاہدہ کیلئے دستیاب رہیں گی۔ سیاست نیکسٹ پلیٹ فارم مختلف مباحث میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرے گا اور عوام اسی مسئلہ پر اپنی رائے پیش کرسکتے ہیں۔ Siast NXT سے وابستہ افراد کی تفصیلات اور صارفین کی جانب سے شیئر کرنے کیلئے منتخب مواد کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی ذمہ داری Siasat NXT کی ہوگی۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ عوام سماج کو درپیش مسائل سے خود کو وابستہ کرسکتے ہیں اور یہ قابل بھروسہ صحافت کا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ Siasat NXT کے اکاؤنٹ ہولڈرس کی تفصیلات مخفی رکھی جائیں گی اور اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ معلومات کو شیئر کرنے کی سہولت رہے گی۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ کسی بھی عمر کے افراد نہ صرف معلومات سے باخبر رہیں گے بلکہ سماج میں تبدیلیوں اور اصلاحات کے لئے اپنی تجاویز اور رائے پیش کرپائیں گے۔ سوشیل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں سیاست نیکسٹ نے قابل اعتبار صحافت کا ایک منفرد اور بے باک پلیٹ فارم قائم کیا ہے جس سے وابستہ ہوکر ہر ذمہ دار شہری سماج میں بہتری کیلئے اپنا رول ادا کرپائے گا۔Siasat NXT سے جڑنے کیلئے اینڈرائیڈس اور آئی فونس کے علاوہ ویب سائیٹ کی سہولت ہے۔ ویب سائیٹ https://siasatnxt.com/home/news سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔1/k/a/b