T-SAFE ایپ کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے میں دوسری ریاستوں کی دلچسپی

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کے پہلے رائیڈ مانیٹرنگ اپلی کیشن ٹراویل سیف (T-SAFE) کی ریاست کے عوام کی جانب سے اچھی پذیرائی کی جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ دوسری ریاستوں کے محکمہ پولیس کی جانب سے تلنگانہ کے محکمہ پولیس سے اس اپلی کیشن کے بارے میں پوچھا جارہا ہے تاکہ وہ ان کی ریاستوں میں اس قسم کی سرویس کو شروع کریں ۔ ویمن سیفٹی ونگ کی ایڈیشنل ڈی جی پی شیکھا گوئیل نے کہا کہ ’ سات سے بھی زیادہ ریاستوں کے پولیس عہدیدار ہمارے یہاں آکر ٹی ۔ سیف سے متعلق معلومات حاصل کئے ۔ بعض عہدیدار دفتر پر آئے اور بعض نے زوم میٹنگ منعقد کی ‘ ۔ 12 مارچ تا 5 مئی جملہ 5137 اشخاص نے اس اپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا اور پولیس نے 8,382 ٹرپس کا تعاقب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’ 5000 سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کئے گئے لیکن شکر ہے کہ اس میں کوئی ایمرجنسی کیسیس کی اطلاع نہیں دی گئی ‘ ۔ اس اپلی کیشن کو استعمال کرنے کے بعد لوگوں نے پولیس کو فیڈ بیاک دیا کہ انہوں نے محفوظ محسوس کیا ہے ۔ T-SAFE کا نظریہ خواتین کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہے ، اس قسم کی ٹکنالوجی جس کا پولیس ٹی ۔ سیف کے لیے استعمال کررہی ہے ملک میں کہیں نہیں ہے سوائے تلنگانہ کے خواہ سرکاری شعبہ میں ہو یا خانگی شعبہ میں ۔۔