حیدرآباد 25 اگست (سیاست نیوز) ٹی جی آئی سیٹ 2024 کے ذریعہ ایم بی اے اور ایم سی اے پروگرامس میں انرولمنٹ کے لئے ویب پر مبنی کونسلنگ شیڈول ہفتہ کو جاری کیا گیا۔ پہلے مرحلہ کے داخلوں کے لئے رجسٹریشنس یکم تا 8 ستمبر کرائے جاسکتے ہیں۔ ایک تفصیلی اعلامیہ 29 اگست کو https://tgicet.nic.in/ پر دستیاب بنایا جائے گا۔ ٹکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے سرٹیفکٹس کی تصدیق 3 تا 9 ستمبر (7 ستمبر کو چھوڑ کر) کی جائے گی اور ویب آپشنس 4 تا 11 ستمبر دستیاب ہوں گے۔ 14 ستمبر کو عبوری سیٹ الاٹمنٹ ہوگا اور طلبہ کو 14 اور 17 ستمبر کے درمیان آن لائن سیلف رپورٹ اور فیس ادا کرنا ہوگا۔