3 تا 20 جنوری امتحانات، سرکاری ویب سائیٹ پر ہال ٹکٹس دستیاب
حیدرآباد ۔ 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی اہلیت کیلئے TSTET 2026 امتحان کیلئے آج ہال ٹکٹس جاری کردیئے۔ عہدیداروں نے ٹیٹ امتحان کے امیدواروں کو سرکاری ویب سائیٹ سے اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرلینے کا مشورہ دیا ہے۔ TSTET امتحانات کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ (CBT) فارمیٹ میں 3,4,5,6,8,9,11,19,20 جنوری تک ریاست بھر میں دو شفٹوں میں منعقد کئے جائیں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جن امیدواروں نے امتحان کیلئے درخواست دی ہے وہ رجسٹریشن نمبر اور تاریخ پیدائش کی مدد سے لاگ ان ہوکر ہال ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے سرکاری ویب سائیٹ http://tgtet.aptonline.in/tgtet ہے۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہیکہ امتحانی مرکز میں داخلے کیلئے امیدواروں کے پاس پرنٹ شدہ ہال ٹکٹ کے ساتھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کوئی بھی تصویر شناختی کارڈ جیسے آدھار، ووٹر آئی ڈی، ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے۔ امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ امتحان سے قبل ہال ٹکٹ پر درج تمام تفصیلات اچھی طرح سے جانچ لیں اور مقررہ وقت سے پہلے امتحانی مرکز کو پہنچ جائے۔2
