بھینسہ میں فسادات کو روکنے کیلئے حکومت کی منصوبہ بندی جاری

   

ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کا دورہ مہاگاؤں اور پریس کانفرنس

بھینسہ: ریاستی وزیرا ے اندراکرن ریڈی نے آج تشدد کے ساتویں دن بھینسہ اور مہاگائوںکادورہ کرتے ہوئے تشد د میںہوئے نقصانات کا جائزہ لیا ،ریاستی وزیر سب سے پہلے موضع مہاگائوں پہنچے جہاں دودن قبل مسلم افراد کے آٹورکشہ اور ہوٹل اور کرانہ دوکان کو نذرآتش کردیا گیا ۔انہوں یہاںپہنچکر متاثرہ سامان کامعائنہ کیا ۔اور مقامی افراد سے ملاقات کرتے ہوئے تمام حالا ت سے واقفیت حاصل کی اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی،نمائندہ زیڈ پی ٹی رام کرشن ریڈی،نمائندہ نائب صدرنشین ضلع پریشد باشٹی راجنا ،ستہ نارائن گوڑ ،میونسپل صدرنشین نرمل جی ایشور ،اے ایم سی صدرنشین بھینسہ پی کرشنا ،سید آصف نائب صدرنشین ا ے ایم سی بھینسہ،فاروق احمد صدیقی ٹائون صدر ٹی آریس ،ٹوٹا رامو کے علاوہ دیگر قائدین اور عہدیداران جن میں آرڈی او بھینسہ راٹھور رامیش،تحصیلدار بھینسہ ویشمبر ،سرکل انسپکٹرپورن چندر اور دیگر موجود تھے،بعدازاں ریاستی وزیر اے اندراکرن ریڈی بھینسہ پہنچے اور یہاں بس اسٹانڈکے روبرو متاثرہ اسٹیٹ وینڈرشاپس جو تشددمیں نذرآتش ہوگئے تھے جن کا جائزہ لیا ا س موقع پر ضلع کلکٹر نرمل مشرف علی فاروقی ،ضلع ایس پی ویشنو ایس وایریر ،میونسپل کمشنر بھینسہ ایم اے علیم کے علاوہ دیگر موجودتھے۔ اس موقع پر ضلع ایس پی اور ضلع کلکٹر نے ریاستی وزیر کو تمام حالا ت سے واقف کروایا ۔بعدازاں آئی بی گیسٹ ہاوز میںایک پریس کانفرنس کا انعقادکیاگیا اس موقع پر ریاستی وزیر اے اندراکرن ریڈی نے کہا کہ فسادات سے کچھ حاصل ہونے والا ہے نہیںہے اور اس سے دونوں طبقوںکاصرف اور صرف نقصان ہی ہوتا ہے اور شہروںکی ترقی کی مسددودی ہوجاتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں بھینسہ تشدد پر انتہائی افسوس ہے اور تشدد کی وجہہ سے عوام کو ہورہی ہے مشکلات کو بہت زیادہ احساس ہے لیکن فساد کی وجہہ سے تمام ضروریات تھم جاتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بھینسہ شہر فسادات کی وجہ سے نہ صرف ریاستی سطح ،ملکی سطح پر عالمی سطح پر اپنی مذموم شناخت بناچکا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس حساس شناخت کو مٹانے کیلئے دونوںطبقو ں کے افراد کو آگے آنیکی ضرورت ہے ۔ریاستی وزیر نے کہا کہ مستقبل میںاس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے لائحہ عمل تیارکیئے جارہے ہیں ۔انہوں نے مخالف جماعتوںکی جانب سے تشدد میںٹی آریس سے جوڑنے کی کوشیش کی جارہی ہے جوسراسر غلط اور دروغ گوئی پر مبنی ہے ۔انہوںنے کہا کہ تشدد میںملوث خاطیوںکی سی سی کیمرو ں سے چناخت ہوچکی ہے ۔اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات جن میںتشدد کے بعد سے عوام کو اشیاء ضروریہ کیلئے مسائل کاسامنا ہے جس پر ریاستی وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں عہدیداران سے بات کرچکے ہیں اورآج یعنی بروز اتوار سے اشیاء ضروریہ کیلئے عہدیداران کے اوقات کے مطابق نرمی دی جائے گی ۔